ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوجائیں خبردار! بڑی پابندیاں لگ گئیں

 ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوجائیں خبردار! بڑی پابندیاں لگ گئیں

ویب ڈیسک: عصر حاضر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لئے سخت فیصلے کئے جارہیں تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو، ایسے میں ڈرائیونگ لائسنس بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے جبکہ لائسنس بنوانے کے لئے شرط عائد کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس سے قبل بین الاقوامی معیارکی تربیت لازمی قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے، محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس ،نادرا کو منسلک کیا جائےگا۔

ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جائے اور ٹریفک انجینئرنگ بیوروکی تنظیم نو اور اسےمیئر کراچی کےماتحت کیاجائے گا، انہوں نے غیر قانونی نمبرپلیٹس،سائرن و لائٹس ،کالےشیشے کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا اس کے ساتھ ساتھ   بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ  کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتے روڈ حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں،ٹریفک اور پولیس ملکر کام کریں اور مجھے روڈ حادثات کی روک تھام چاہئیے، انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےفیصلوں پر فوری عملدرآمد کے لئےکمیٹی قائم کردی، کمیٹی کی  نگرانی آئی جی سندھ کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تمام ہیوی وہیکلزچلانےوالوں کےڈرائیونگ لائسنس چیک کریں، تمام گاڑیوں میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب لازمی ہے، لیک کرتےیا غلط نمبرپلیٹس کےبغیرواٹر ٹینکرز کا سڑکوں پرچلنا ممنوع ہے ،فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی، دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہوگی۔

علاوہ ازیں شہر قائد میں  ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز  کے لئےرفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بھاری وہلکی گاڑیوں کےڈرائیورز کیلئےرینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

Watch Live Public News