پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں  کو حراست میں لے لیا

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں  کو حراست میں لے لیا

(ویب ڈیسک ) پولیس نے   بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو  حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے  گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی بہنوں سمیت متعدد خواتین  کارکنوں کو  حراست میں لے لیا۔

 حراست میں لیے گئے   رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا  اورپی ٹی آئی ایم این اے شفقت اعوان بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ   عالیہ حمزہ ، نادیہ خٹک اور قاسم خان کو بھی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  کا بیان : 

علیمہ خان کی گرفتاری کے بعد بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کو حراست میں لینے کی مذمت کرتا ہوں،کورٹ کا آرڈر ہے فیملی کی ملاقات ہونی چاہیئے، بانی کی بہنوں کو حراست میں لینا غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جیل انتظامیہ کی شرائط پر ملاقات کا کوئی آرڈر نہیں، ہماری طرف سے کوئی پتھراؤ نہیں کیا گیا، ہم نے دھرنے کی کوئی کال نہیں دی تھی،ہم صرف بانی کی بہنوں کی حمایت میں یہاں آئے تھے۔

Watch Live Public News