فوت شدہ شخص کا شناختی کارڈ گھر بیٹھے منسوخ کروائیں

 فوت شدہ شخص کا شناختی کارڈ گھر بیٹھے منسوخ کروائیں

ویب ڈیسک:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) شہریوں کے حل کے لئے پیش پیش ہے، نادرا کی جانب شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ نادرا سے لازماً منسوخ کرائیں۔

نادرا حکام کا کہنا تھا کہ اگر کسی شہری کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ہو چکا ہے لیکن نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کرایا تو اس شہری کے والدین، شریک حیات یا بچوں کو نادرا دفتر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی شناختی دستاویز کی درخواست دینے پر پہلے مرحوم رشتہ دار کا شناختی کارڈ منسوخ کرانا ہو گا جس کے بعد درخواست کی پراسیسنگ ہو گی۔

اگر وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ہو چکا ہے تو شناختی کارڈ گھر بیٹھے منسوخ کرانے کے لئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں یا قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں، وفات کی صورت میں شناختی کارڈ منسوخ کرانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔

عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کی جانب سے مزید معلومات نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دی ہیں۔

شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے نادرا کا یوٹیوب چینل: https://www.youtube.com/@nadraofficial

فیس بک: https://www.facebook.com/NADRAPAKISTANOFFICIAL

 ایکس(ٹویٹر): https://x.com/NadraPak

انسٹاگرام: ‏https://www.instagram.com/nadrapak_official

یا ناردا ویب سائٹ: ‏www.nadra.gov.pk وزٹ کرسکتے ہیں جبکہ ہیلپ لائن: 051111786100 پر کال بھی کرسکتے ہیں، موبائل صارفین: 1777 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Watch Live Public News