(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عالیمہ حمزہ کو پنجاب میں ہر قسم کے سیاسی اور تنظیمی فیصلوں کا بھی اختیار دے دیا ۔
پی ٹی آئی کے حوالے سے اڈیالہ جیل میں بڑا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کے صدر سمیت تمام عہدیداروں کے تمام اختیارات ختم کردیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاہ و سفید کا مالک اور مکمل با اختیار کر دیا گیا، عالیہ حمزہ کو ہر قسم کے سیاسی اور تنظیمی فیصلوں کا بھی اختیار دے دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب کے کسی بھی عہدیدار کو پرفارمنس کی بنیاد پر معطل کر سکیں گے، عالیہ حمزہ کسی بھی پارٹی رہنما کو پنجاب میں کسی بھی عہدہ پر تعینات کر سکیں گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عالیہ حمزہ کے اختیارات سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے عالیہ حمزہ کو با اختیار بنانے کے فیصلہ کی تصدیق کر دی ہے۔