(ویب ڈیسک ) جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی منشا کے مطابق فیملی ممبرز ، وکلاء سے ملاقات کروائی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی ان کی حسب منشاء فیملی ممبرز اور وکلاء سے ملاقات کروائی گئی ۔ بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک مقیم بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات چیت بھی کروائی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق فیملی ممبرز محترمہ مہر انساء، مبشرہ کی ملاقات کرائی گی، آج بانی پی ٹی آئی کی بچوں قاسم خان، سلیمان خان سے واٹس اپ کال پر بات کرائی گئی ۔اس کے علاوہ وکلاء سے ملاقات کروائی گئی ۔ جن میں بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر علی خان، ظہیر عباس ایڈوکیٹ، مبشر مقصود ایڈوکیٹ، رضیہ سلطان ایڈوکیٹ اور علی عمران ایڈوکیٹ شامل ہیں ۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں مقید بانی اور ان کی اہلیہ سے یہ ملاقاتیں معمول کے مطابق اور باقاعدگی سے حسب ضابطہ کروائی جا رہی ہیں،چند عناصر کی طرف سے ملاقات نہ کروائے جانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق میڈیا کوریج اور خبروں کی سرخیوں میں رہنے کے لئے گمراہ کن اور اس نوعیت کی بے بنیاد خبروں کی بھر پور تردید کی جاتی ہے۔