پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025،مہمانوں کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025،مہمانوں کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام

(ویب ڈیسک )   پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے  موقع پر  وزارتِ پیٹرولیم کے زیر اہتمام عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز کے اختتام پر مہمانوں کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام  کیا گیا۔ وزارتِ پیٹرولیم کے زیر اہتمام  سرینا ہوٹل اسلام آباد میں عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔

عشائیے میں غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام  نے  بھی شرکت  کی۔اس اہم موقع پر سرکاری و نجی کمپنیوں کے سی ای اوز، ایم ڈی حضرات بھی مدعو تھے۔

بین الاقوامی و مقامی کمپنیوں کی اعلیٰ سطحی وفود  نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے کے دوران شرکاء کے لیے " کلچرل شو" کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔

Watch Live Public News