جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سےہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سےہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی

(ویب ڈیسک )جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانٹو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 100 سے زائد  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ڈائریکٹر کے مطابق یہ حادثہ سانٹو ڈومنگو کے علاقے "جیٹ سیٹ" میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں اب بھی ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ کچھ لوگ ابھی بھی زندہ ہوں گے، اسی لیے ہم نے تلاش کا عمل بند نہیں کیا۔ ہم آخری فرد تک کی تلاش جاری رکھیں گے۔

Watch Live Public News