ایران کا فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی درخواست پر آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کیلئے کھولنے کا اعلان

ایران کا فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی درخواست پر آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کیلئے کھولنے کا اعلان
کیپشن: ایران کا فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی درخواست پر آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کیلئے کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک:  ایران نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مداخلت اور امن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھول رہے ہیں۔ یہ اقدام خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ تنازع سے بچاؤ کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے جنگ بندی کے لیے انتھک محنت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں ایرانی افواج دفاعی کارروائیاں جاری رکھیں گی، لیکن پاکستان کی ثالثی سے رابطوں کے ذریعے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران بھی دفاعی کارروائیاں روک رہا ہے، اور یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے مذاکراتی نکات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ ایران نے کہا کہ امریکا کے 15 نکات اور ایران کے 10 نکاتی مذاکرات کی روشنی میں جنگ بندی کی گئی ہے۔

دریں اثنا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی آبنائے ہرمز میں دہشت گردانہ سرگرمیوں سے عالمی تجارت اور سلامتی پر گہرا اثر پڑ رہا ہے، اور یہ عالمی سطح پر بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تجارتی جہازوں پر حملے کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کر دی تھی، جس کے بعد اس ثالثی اقدام کو کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News