پاکستان کی ثالثی اور سفارتی پر عالمی میڈیا کی تعریف

پاکستان کی ثالثی اور سفارتی پر عالمی میڈیا کی تعریف
کیپشن: پاکستان کی ثالثی اور سفارتی پر عالمی میڈیا کی تعریف

ویب ڈیسک: عالمی میڈیا نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں اور بہترین حکمت عملی کو سراہا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق پاکستان نے حالیہ تنازع کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حملوں کو روکنے کا فیصلہ کیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ایک مضبوط ثالث کے طور پر خود کو منوایا، جبکہ برطانوی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کئی ہفتوں کی کاوشوں کے بعد یہ کامیابی حاصل کی۔

امریکی میڈیا نے بھی بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے بعد لڑائی روکنے کا فیصلہ کیا۔

خلیجی میڈیا نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی بنیاد پر خود کو ایک بااعتماد امن ضامن کے طور پر منوایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی دو ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News