ویب ڈیسک: ایران امریکہ براہ راست مذاکرات کا معاملہ، ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا خود مذاکرات میں شرکت کا امکان ہے۔
ذرائع حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران اس حوالے سے حتمی فیصلہ امریکی وفد کو دیکھ کر کرے گا۔ اگر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان آئے تو ایرانی صدر خود آئیں گے۔ سٹیو وٹکوف یا جیرڈ کشنر کے آنے کی صورت میں سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کرینگے۔ ایران اپنے وفد کے حوالے سے کل باضابط طور پر آگاہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ایرانی صدر نے وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں ان مذاکرات میں شرکت کی خواہش کابھی اظہار کیا تھا ۔ مذاکرات کاروں کی آمد پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔