پاکستان اور افغان طالبان رجیم کا یو این چارٹر کے مطابق تمام اختلافات حل کرنے پر اتفاق

پاکستان اور افغان طالبان رجیم کا یو این چارٹر کے مطابق تمام اختلافات حل کرنے پر اتفاق

(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغان طالبان رجیم کا اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام اختلافات حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

چینی دفتر خارجہ نے ارمچی میں سہہ ملکی مذاکرات مکمل ہونے کی تصدیق کر دی۔ چینی ترجمان نے کہا کہ تینوں وفود میں خارجہ امور، دفاع اور سکیورٹی سے متعلق اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

افغان اور پاکستانی وفود نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کی پاسداری کا اعادہ  کیا۔ پاکستان اور افغان وفد  نے اختلافات کو جلد از جلد حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

چینی ترجمان نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں بہتری اور صورتحال کو مزید پیچیدہ یا کشیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز پر بھی اتفاق کیا۔ فریقین نے مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کے لیے چین کا شکریہ ادا کیا اور  منصفانہ اور متوازن مؤقف کو سراہا۔

  چینی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سہہ ملکی مذاکرات میں کہ پاکستان اور افغانستان کے  تعلقات میں موجود مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔مسائل کے حل کے لئے اہم و ترجیحی نکات کی نشاندہی کر لی گئی ہے،تمام فریقوں نے اس عمل کو بامعنی قرار دیتے ہوئے رابطے اور مکالمے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News