لاہور کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے شروع۔ جوہرٹاون سمیت شہر کے کئی علاقوں میں موسلا دھاربارش۔ کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے تمام محکموں کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنزفعال، سکشن مشینز، ڈی واٹرنگ مشینیں فیلڈ میں ہونی چاہییں۔ تمام محکمے مکمل الرٹ رہیں، پورا عملہ فعال رکھیں۔ اے سیز اور واسا ڈائریکٹرز اپنے علاقوں کآ فوری دورہ کریں۔ سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی مراکز چوکس رہیں۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ واسا افسران عملہ سمیت اپنے ایریاز میں خود موجود ہونے چاہئیں۔ تمام بارشی سورنگ پوائنٹس پر افرادی و مکینیکل وسائل یقینی بنائیں۔ اے سیز محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطہ رکھیں۔انتظامات مکمل کریں۔ اے سیز و ٹریفک پولیس بند ہونے والے راستوں کا متبادل انتظام کرائیں گے۔ نکاسی آب کیلیے واسا افسران مکمل الرٹ رہیں۔ مشینری فیلڈ میں موجود رکھیں۔ انہوں نے مزیا کہا کہ تیز بارش کیصورت میں شہری گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ لیسکو، واسا، ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ ڈیوٹی روسٹر کیمطابق راونڈ کریں گے۔ شہری بارش کے دوران بجلی تنصیبات و تاروں سے دور رہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔