ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہیرو ہیں: آرمی چیف

ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہیرو ہیں: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کان ویلتھ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو قومی ہیرو قرار دیدیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشد ندیم کو کان ویلتھ گیمز میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے پر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے جویلین تھرو ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے ہم وطنوں کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے پانچویں باری میں 90 اعشاریہ 18 میٹر کی ریکارڈ تھرو پھینکی۔ آج تک یہ کارنامہ جنوبی ایشیا میں کسی نے سرانجام نہیں دیا۔ وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنیوالے جنوبی ایشیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1556390804645679104?s=20&t=Puhy6bRAFJ59YSORBkX8sg کامن ویلتھ گیمز 2022ءٰ میں پاکستان کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ ارشد ندیم نے جویلین تھرو اور نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں 2 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے 1966ء کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962ء کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔