الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پانچ سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پانچ سالہ نااہلی کا نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ڈی نوٹیفائی کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے الیکشن ایکٹ کی شق 167کے چیئرمین پی ٹی آئی کوتحت کرپٹ پریکٹسز قصور وار قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آرٹیکل 63ون ایچ کے تحت نااہل قرار پائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔