پی سی بی نے چیمپئینز ایونٹس کیلئےمینٹورز کی تلاش شروع کر دی

پی سی بی نے چیمپئینز ایونٹس کیلئےمینٹورز کی تلاش شروع کر دی

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ایونٹس کے لیے مینٹورز  کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مینٹورز کی تلاش  کے لیے ویب سائٹ پر اشتہار جاری کر دیا گیا۔ پی سی بی نے چیمپئینز ٹورنامنٹس کو پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں شامل کیا ہے۔  چیمپئینز ٹورنامنٹس تینوں فارمیٹ میں ہوں گے۔ اس کے لیے پانچ ٹیمیں ہوں گی۔ 

پانچ ٹیموں کے لیے سابق اسٹارکرکٹرز کو مینٹوز مقرر کیا جائے گا ۔ پانچ مینٹورز کے لیے اب تلاش شروع کی گئی ہے۔ 

جبکہ پانچ مینٹورز پی سی بی کے تین سالہ پلان پر عمل درآمد کریں گے۔ مینٹورز پلئیر ڈویلپمنٹ، پلاننگ ،ٹیم بلڈنگ  لیڈرشپ اسپورٹ کے ذمہ دار ہوں گے اور پروفیشنل کرکٹ کا کوچ یا کھلاڑی کی حیثیت وسیع تجربہ ضرور ی قرار دیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مینٹورنگ کا ٹریک ریکارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

منجمنٹ اسکلز ،پلئیرز ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن مہارت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خواہشمند افراد 22 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News