ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔
چیمپئینز کپ کے لیے مینٹورز کی خدمات گزشتہ برس حاصل کی گئی تھیں،شعیب ملک نے 2 ہفتے قبل ذاتی مصروفیات کے باعث استعفی دے دیا تھا۔