میجرطفیل محمد شہید کے67ویں یوم شہادت پرپاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت

میجرطفیل محمد شہید کے67ویں یوم شہادت پرپاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت
کیپشن: میجرطفیل محمد شہید کے67ویں یوم شہادت پرپاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت

ویب ڈیسک: میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا آج 67 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔اس موقع پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سربراہان نے پاک فوج کے فخر کوخراج عقیدت پیش کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، میجر طفیل نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کامقابلہ کیا اور اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بے مثال جرات اور عظیم قربانی کے اعتراف میں میجرطفیل محمد شہید کو نشان حیدر عطا کیا گیا، وطن کے دفاع کیلئے ان کی شجاعت آنے والی نسلوں کیلئے باعث فخر ہے۔

Watch Live Public News