باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بےنقاب

باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بےنقاب
کیپشن: باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بےنقاب

ویب ڈیسک: باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں  قبائل اور خارجیوں کے بارے میں بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

 زمینی حقائق کچھ اس طرح ہیں;

(1)    خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشتگردانہ اور مجرمانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں۔

(2)    خیبرپختونخوا کی حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے تین نکات رکھ۔ 

*اول*۔ ان خارجیوں کو جن کی زیادہ تعداد افغانیوں پر مشتمل ہے، کو باہر نکالیں۔

*دوئم*۔ اگر  قبائل خوارجین  خود نہیں نکال سکتے  تو ایک یا دو دن کے لئے علاقہ خالی کردیں تاکہ سکیورٹی فورسز ان خوارجین کو اُن کے انجام تک پہنچا سکیں۔ 

*سوئم*۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کئے جاسکتے تو حتی الامکان حد تک  Collateral Damageسے بچیں کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت جاری رہے گی۔ 

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ حکومتی سطح پر کوئی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جب تک کے وہ ریاست کے سامنے  مکمل طور پر سرتسلیم خم نہ کردیں۔ جاری شدہ قبائلی جرگہ ایک منطقی قدم ہے تاکہ کارروائی سے پہلے حتی الامکان حد تک عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔  تاہم اسلام اور ریاست کے ننگ دشمن خوارج کے ساتھ کمپرومائز  کرنے کی نہ دین اجازت دیتا ہے  نہ ریاست اور نہ خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی اقدار۔کسی بھی طرح کی مسلح کارروائی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔

Watch Live Public News