پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،09 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،09 دسمبر 2021
روشنیوں کے شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے ہیں.گلستانِ جوہر ،گلزار ہجری ،صفورا،گلشن ،جوہر میں شلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے درآمدی ایل این جی سستی ہوگئی۔ اوگرا نے دسمبر کے لئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی المناک حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار چیئرمین پیپلزپارٹی نے اعلان کیا کہ 17 دسمبر کو گیس بحران اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کا کوئی اخلاقی، انسانی جواز نہی۔ افغانستان کی صورتحال پر قابو پانا سب کے مفاد میں ہے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔