سیکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن ،5 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن ،5 دہشتگرد جہنم واصل
راولپنڈی : ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے ہشتگردوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔