عمان میں توانائی اور معدنیات کے شعبے میں لائسنس لازمی، نوٹیفکیشن جاری

عمان میں توانائی اور معدنیات کے شعبے میں لائسنس لازمی، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: عمان میں توانائی اور معدنیات کے شعبے میں لائسنس لازمی، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: عمان کی وزارتِ محنت نے توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے لازمی لائسنس کے بارے میں ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وزارت نے اس نوٹیفکیشن کے تحت اصلاحی مدت (کریکشن پیریڈ) کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے دوران ادارے اور کارکن لائسنس حاصل کر کے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنا سکتے ہیں۔

وزارت کے مطابق، جنوری 2025 سے توانائی اور معدنیات کے مخصوص پیشوں میں کام کرنے والے افراد کے لیے لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے بغیر ان پیشوں کے لیے ورک پرمٹ جاری یا تجدید نہیں کی جا سکے گی۔ وزارت کی وضاحت کے مطابق، اصلاحی مدت 1 جون 2026 تک ہوگی، اور اس دوران کارکنان اپنے لائسنس مکمل کروا سکتے ہیں۔ اس تاریخ کے بعد صرف وہ کارکن جو عمانی ایسوسی ایشن برائے توانائی و مائننگ اسکلز کا درست لائسنس رکھیں گے، ان کے ورک پرمٹ جاری یا تجدید ہوں گے۔

اس اقدام کا مقصد ملکی افرادی قوت کی مہارت میں اضافہ، لیبر مارکیٹ کو منظم کرنا اور پیشوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

مطلوبہ لائسنس رکھنے والے پیشوں کی فہرست

 ایچ ایس ای ایڈوائزر،  موبائل کرین آپریٹر،  فورک لفٹ آپریٹر،  کھدائی کرنے والا آپریٹر،  لفٹنگ سپروائزر، مڈ ٹیسٹر،  ویلڈنگ اسسٹنٹ،  مکینیکل ٹیکنیشن،  مشین آپریٹر  اور دیگر متعلقہ پیشے

تمام کاروباری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس تاریخ کی پابندی کریں تاکہ کاروباری عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے اور لیبر قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے وزارت کے ہیلپ سینٹر 80077000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News