ویب ڈیسک: بے حس مودی کی نااہل پالیسیوں اور عوام دشمن فیصلوں کے باعث بھارتی فضائی نظام مفلوج ہوگیا۔
تخریب کار مودی اپنے حواریوں کو نوازنے کیلئے عوام کا استحصال کرنے میں مصروف ہے۔ نااہل مودی کی ناقص پالیسیوں اور بدانتظامی امور کے باعث بھارت کی معروف ایئرلائن شدید بحران کا شکار ہے۔ بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی تباہی پر بے حس مودی حکومت سیاسی رہنماؤں کی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ یہ بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کا نتیجہ ہے اور اس کا خمیازہ ہمیشہ عام بھارتیوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروازوں میں تاخیر، منسوخیاں اور مسافروں کی بے بسی دراصل ان ایئر لائنز کے غلبے کا اثر ہے جو مارکیٹ پر قابض ہیں۔ منصفانہ مقابلے کی فوری ضرورت ہے تاکہ میچ فکسنگ کا خاتمہ ہو سکے جو عوام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
کانگریس رہنماپون کھیرا نے کہا کہ کیا یہ حکومت کی ناکامی نہیں ہے کہ اس نے انڈیگو کی اجارہ داری کو قائم ہونے دیا؟ انڈیگوکمپنی نے 50 کروڑ روپے کے انتخابی بانڈز بی جے پی کو دیے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے انتخابی بانڈ لینے والوں کو تحفظ دیا عوام کو لائنوں میں ذلیل ہونے دیا۔
کانگریس رہنما ساشیکنتھ سینتھیل نے کہا کہ یہ بحران قدرتی نہیں بلکہ بی جے پی حکومت کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جو پسندیدہ افراد کو نوازنے پرلگی ہوئی ہے۔ بی جے پی حکومت کی اجارہ داری پیدا کرنے کی لگن بھارت کے انفراسٹرکچر میں ہر جگہ نظر آتی ہے۔ کیوں صرف کارپوریٹ گروپ بار بار اتنے بڑے، اسٹریٹیجکلی اہم اثاثے وصول کرتا ہے۔ کرپٹ مودی کی خود غرضی اورسیاسی مفادات کے لیے عزائم نے بھارتی عوام کو تباہ حالی کا شکار بنا دیا۔