مشہور فیشن شو میں عالمی توجہ کا مرکز بننے والی ایلا واڈیا کا قائد اعظم سے کیا رشتہ ہے؟

مشہور فیشن شو میں عالمی توجہ کا مرکز بننے والی ایلا واڈیا کا قائد اعظم سے کیا رشتہ ہے؟
کیپشن: مشہور فیشن شو میں عالمی توجہ کا مرکز بننے والی ایلا واڈیا کا قائد اعظم سے کیا رشتہ ہے؟

ویب ڈیسک: ایلا واڈیا نے پیرس میں منعقد ہونے والے عالمی فیشن ایونٹ ’لے بال‘ میں شرکت کے بعد بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ یہ ایونٹ ہر سال پیرس میں ہوتا ہے، جس میں صرف 16 سے 22 سال کی عمر کی 20 منتخب ڈیبیوٹنٹس کو مدعو کیا جاتا ہے۔

’لے بال‘ میں دنیا بھر کے جدید شاہی خاندانوں، سوشلائٹس اور مخیر حضرات اپنے والدین کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ ایلا واڈیا کا تعلق قائداعظم کی بیٹی دینا واڈیا کے پوتے جہانگیر واڈیا سے ہے، جو بھارت کے مشہور صنعتکار اور واڈیا گروپ کے سربراہ ہیں۔ قائداعظم سے دور کا رشتہ ہونے کی وجہ سے ایلا واڈیا اس ایونٹ میں خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ایلا کی شرکت نے نہ صرف بھارت اور پاکستان میں لوگوں کو مسحور کیا بلکہ جناح خاندان کی نئی نسل کو عالمی سطح پر متعارف بھی کروایا۔

’لے بال‘ دنیا کا واحد فیشن ایونٹ ہے جہاں ڈیبیوٹنٹس صرف مدعو ہونے پر شریک ہو سکتے ہیں، اور اس کا انعقاد پیرس کے مشہور شنگری لا ہوٹل میں ہوتا ہے، جو کبھی نپولین بوناپارٹ کے بھتیجے کی رہائش گاہ تھی۔

اس ایونٹ کا اہتمام اوفیلی رینورڈ نے کیا تھا، جس کا مقصد نیکر اینفانٹس ملاڈز اسپتال کے کارڈیالوجی ریسرچ یونٹ اور ورلڈ سینٹرل کچن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔ اوفیلی رینورڈ کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان خواتین کی انفرادیت، ٹیلنٹ اور اعتماد کو اجاگر کرنا تھا۔

واضح رہے کہ نیکر اینفانٹس ملاڈز اسپتال دنیا بھر میں دل کی بیماریوں کے شکار بچوں کی دیکھ بھال میں مہارت رکھتا ہے، جبکہ ورلڈ سینٹرل کچن کمزور کمیونٹیز کو عالمی سطح پر کھانا فراہم کرتا ہے۔

’لے بال‘ کا انعقاد پہلی بار 1958ء میں چیٹو ڈی ورسائی میں ہوا تھا، لیکن 1968ء میں فرانس میں کارکنوں کی بغاوت کے بعد یہ تقریب کئی دہائیوں تک منعقد نہیں ہو سکی۔

Watch Live Public News