سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کامیابی،بھارتی اسپانسرڈ12دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کامیابی،بھارتی اسپانسرڈ12دہشت گرد گرفتار
کیپشن: سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کامیابی،بھارتی اسپانسرڈ12دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے زیرِ اثر کام کرنے والے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، آئی ای ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشنز برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں، جنہیں دہشت گرد ممکنہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل آباد سے گرفتار ملزمان صوبے میں خوف و ہراس اور مذہبی منافرت پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار اور عثمان سرفراز شامل ہیں، جبکہ فیصل آباد سے دانش کو پکڑا گیا۔بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان گروہ کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری ’عادل‘ نامی ایک فیس بک آئی ڈی کے ذریعے ممکن ہوئی، جو بھارت میں را کے ایک سیل سے چلائی جا رہی تھی۔ گرفتار افراد کو بھارتی ایجنسی را کی جانب سے بھاری فنڈنگ بھی فراہم کی جاتی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ برآمد ہونے والے سامان میں 7 آئی ای ڈی بم، 2 ڈیٹونیٹر، 102 فٹ حفاظتی فیوز وائر، موبائل فونز، نقدی اور اسلحہ شامل ہے۔

Watch Live Public News