بگ باس 19 کا ٹائٹل کس نے جیتا؟ اعلان ہو گیا

بگ باس 19 کا ٹائٹل کس نے جیتا؟ اعلان ہو گیا
کیپشن: بگ باس 19 کا ٹائٹل کس نے جیتا؟ اعلان ہو گیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے مقبول ترین ٹی وی ریئلٹی شو  بگ باس سیزن 19 کا ٹائٹل گورو کھنہ نے جیت لیا۔

 فائنل میں گورو کھنہ نے فرحانہ بھٹ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ اس سیزن کے فائنل میں پانچ امیدوار شامل تھے جن میں گورو کھنہ، فرحانہ بھٹ، امال ملک، پرنیت مورے، اور تانیہ متل شامل تھے۔

گورو کھنہ نے فائنل میں فرحانہ بھٹ کو پیچھے چھوڑا اور 50 لاکھ روپے کے انعام کے ساتھ بگ باس 19 کا چمچماتا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بگ باس 19 کا آغاز 24 اگست کو 16 امیدواروں کے ساتھ ہوا تھا، بعد میں دو مزید امیدواروں کو شامل کیا گیا تھا۔

گورو کھنہ، جو کہ انوپما سیریل میں اپنے کردار کے باعث پہلے ہی مشہور تھے، اب بگ باس کی بدولت مزید شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ کانپور سے تعلق رکھنے والے گورو کھنہ تقریباً دو دہائیوں سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں سرگرم ہیں اور 2006 میں بھابھی سیریل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Watch Live Public News