جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
کیپشن: جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے جدہ میں واقع کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ ماہ مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نومبر 2024 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ مسافروں کی تعداد میں 8.6 فیصد اور فلائٹ آپریشن کا تناسب 10.6 فیصد اضافہ ہوا۔

پچھلے ماہ، ایئرپورٹ سے 4.86 ملین مسافروں نے سفر کیا جبکہ 25.9 ہزار فلائٹس آپریٹ کی گئیں۔ 20 نومبر 2025 کو ایک دن میں سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

ایئرپورٹ کے آپریشنل ڈیٹا کے مطابق، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے گزشتہ 11 ماہ میں 48 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی پروازوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.2 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 2024 میں اس ایئرپورٹ نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے سعودی ایئرپورٹس میں سب سے زیادہ 94.1 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔ سعودی حکومت کی 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو راغب کرنے کی حکمت عملی کے تحت سیاحت کا شعبہ ملک کی جی ڈی پی میں 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد تک پہنچانے کا ہدف رکھتا ہے۔

Watch Live Public News