موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک:سردی کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے جس کے ساتھ ہی خشک سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ چکا ہے، دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق  18 سے 20 دسمبر 2025 کے دوران مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے جس سے ملک میں اچھی بارشیں متوقع ہیں، پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس میں تبدیلی کا بھی امکان ہے تاہم موسمی صورت حال سے شہریوں کو  آگاہ رکھ جائے گا۔

دوسر ی جانب بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے پری الرٹ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائرزی کے مطابق اس سال مئی تا نومبر مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ،بارش نہ ہونےسے ان علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے ۔

Watch Live Public News