یو اے ای میں پیدائش کے 6 دن بعد نومولود بچی کے دانت نکل آئے

یو اے ای میں پیدائش کے 6 دن بعد نومولود بچی کے دانت نکل آئے

(ویب ڈیسک ) شارجہ میں پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پیدائش کے  صرف 6 دن بعد  نومولود بچی کے دانت نکل آئے ۔ مہرا عبدالرحمن نامی بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ یہ منظر دیکھ کربہت خوش اور حیران ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے بھی اسے نایاب طبی کیس قرار دیا ہے۔

مہراکے والد نے کہا کہ بچی کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچی  صحت مند ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کو ’ولادی دانت‘ کہا جاتا ہے جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دنوں میں نکل آتے ہیں ۔یہ دانت  بچے کی صحت کیلئے خطرناک نہیں ہوتے جبکہ بعض اوقات یہ نایاب طبی مسائل سے بھی وابستہ ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News