پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک استقبال 

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک استقبال 

(ویب ڈیسک ) پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں  نے انڈونیشیا کے صدر کا شاندار استقبال کیا ۔

پاک فضائیہ کےجنگی طیاروں نےانڈونیشیا کے صدر پرابوووسبیانتو کو فضائی سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کےطیاروں نےانڈونیشیا کے صدرکا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی  حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔

انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ ، پاکستانی قیادت اورپاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔ پاکستان کی فضا میں پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اوربھائی چارے کا ثبوت ہے۔ پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کر نا جذبہِ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔

Watch Live Public News