یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک اور دھچکا

 یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک اور دھچکا

(ویب ڈیسک )ہائیکوٹ   جج  نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ جج نے فیصلے کے خلاف عادل راجہ کی اپیل مسترد کردی۔ جج نے حکمنامے میں کہا کہ معافی28دن تک عادل راجہ کے ایکس،فیس بک،یوٹیوب،ویب سائٹ پیچ پر موجود ہو، عادل راجہ کو 22 دسمبر تک 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں دو لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے.

جج نے کہا کہ  اضافی عدالتی اخراجات کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا وہ بھی عادل راجہ  کو ادا کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ عادل راجہ رواں سال اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والا ہتک عزت کا مقدمہ ہارگیا تھا۔

جج نے عادل راجہ کو آئندہ ہتک آمیز بیانات نہ دہرانے کا حکم امتناع بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر نے استدعا کی تھی اکتوبر میں سنائے گئے فیصلے پرآرڈرجاری کیا جائے۔اکتوبر فیصلے میں جج نے عادل راجہ کے بریگیڈیئر(ر)راشد نصیرکیخلاف الزامات کو بے بنیاد قراردیا تھا۔

Watch Live Public News