ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ معافی قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مسجد الحرام جیسے مقدس مقام پر حملے کی کوشش پر پوری قوم کو گہرا دکھ اور تشویش ہے۔
I condemn in the strongest possible terms the dastardly and heinous attempted drone attack against the Holy Site of Makkah Al-Mukarramah.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 16, 2026
The people of Pakistan are saddened and perturbed by this outrageous act. There can be no words strong enough to capture the depth of…
انہوں نے سعودی مسلح افواج کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوری کارروائی کرکے خطرے کا مقابلہ کیا۔
شہباز شریف نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مزید کشیدگی سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع سمیت حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔