چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز کو بند کردیا

چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز کو بند کردیا

ویب ڈیسک:اوپن اے آئی نے ادائیگی کرنے والے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد چیٹ جی پی ٹی میں وہ تمام فیچرز عارضی طور پر بند کر دیے ہیں جو اشتہارات جیسے محسوس ہو رہے تھے۔

اگرچہ کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ بوٹ میں کوئی اشتہارات یا اشتہارات کی آزمائش نہیں چل رہی مگر چیف ریسرچ آفیسر مارک چن نے اعتراف کیا کہ حالیہ ’پروموشنل‘ طرز کی تجاویز مناسب نہیں تھیں اور صارفین میں الجھن کا سبب بنیں۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس طرح کی تجاویز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور کہا کہ یہ اشتہارات لگ رہے ہیں۔

اوپن اے آئی نے وضاحت کی کہ یہ پیغامات کسی قسم کی ادا شدہ پروموشنز نہیں تھیں بلکہ گزشتہ ماہ متعارف کرائے گئے نئے چیٹ جی پی ٹی ایپ پلیٹ فارم پر بنائی گئی ایپس دکھانے کا ایک تجربہ تھا۔

اشتہارات کا مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب   چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کو ایسے پیغامات نظر آنے لگے جو غیر متعلقہ سوالات پر پیلٹن اور ٹارگیٹ اور جیسے برانڈز کی ترویج کرتے محسوس ہو رہے تھے۔

  چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی نے دوبارہ یقین دلایا کہ اشتہارات کے کوئی فعال ٹیسٹ نہیں چل رہے اور اگر کمپنی کبھی اشتہارات کا تجربہ کرے گی تو یہ صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے نہایت سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔

Watch Live Public News