اسلام آباد ہائیکورٹ: عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل

ڈی آئی خان: عمر امین نااہلی کیس کا معاملہ، سٹی مئیر کے امیدوار عمرامین نے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا. اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر امین معطلی کا فیصلہ معطل کر دیا. عمر امین گنڈا پور نے اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی.

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا تھا جسے انہوں نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عمر امین نے الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار دینےکے ساتھ فیصلےکی معطلی کی متفرق درخواست بھی دائر کی تھی جس میں درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر، ریجنل الیکشن کمشنر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بھی فریق بناتے ہوئے کہا گیا تھا الیکشن کمیشن شفافیت کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا، قانون کے مطابق شک کا فائدہ امیدوار کو ملنا چاہیے تھا، سمری انکوائری کے بغیر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عمر امین گنڈا پور کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نوٹس نہیں دیا گیا اور ساری کارروائی علی امین کے خلاف ہوتی رہی پھر آرڈر عمر امین کے خلاف جاری کردیا۔ عمر امین کے وکیل کا کہنا تھا کہ سمری انکوائری کے بعد 50 ہزار تک جرمانہ کیا سکتا ہے اور دوسری مرتبہ خلاف ورزی ہوتو ایکشن ہوسکتا ہے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن کا عمر امین کو نااہل کرنے کا حکم معطل کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حد تک الیکشن کمیشن کا آرڈر آن فیلڈ رہے گا۔ بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار سٹی مئیر عمر امین کو گزشتہ روز انتجابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل کر دیا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔