پاک افواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا

پاک افواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا
وزیراعظم عمران خان نے نوشکی میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردو ں سے لڑنے والے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو مظاہر ہ پاک فوج نے کیا دنیامیں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم عمران خان کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15فیصد اضافے کا اعلان. وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاک افواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا ، برطانیہ اور دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہواہے،وزیراعظم عمران خان کچھ اشیا کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں لیکن تیل کی قیمت ہمارے بس میں نہیں ، تمام سیکٹرزسے کہتاہوں کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں ، کسی جمہوری حکومت نے بلوچستان میں اتنے فنڈز نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے ہیں. انہوں نے کہا ہمارے قبائل اضلاع پیچھے رہ گئے ہیں ،ہمیں ان پر توجہ دینی ہوگی ، چین میں تھا تو دہشت گردی کے واقعات کا پتہ چلا ، یہی کہاتھا چین سے آتے ہی بلوچستان کادورہ کروں گا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے ، بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بیرونی فنڈنگ ہوتی ہے ، انتشا ر پھیلانے والوں کے پاس کچھ نہیں بچے گا، ہمیں اعتمادہےپاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی، ہمیں اپنےجوانوں پرپورااعتمادہے، پورااحساس ہےہماراتنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے، پوری کوشش ہےلوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں. وزیراعظم عمران خان نے کہا جیسےجیسےمعیشت بہترہوگی ،تنخواہوں میں اضافہ کرتےجائیں گے، چین زراعت کے شعبے میں معاونت کررہاہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔