کس سینئیرلیگی قیادت نے کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟

کس سینئیرلیگی قیادت نے کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟
کیپشن: کس سینئیرلیگی قیادت نے کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟

ویب ڈیسک: عون چودھری، عطاتارڑ،خواجہ آصف، احسن اقبال سمیت دیگرلیگی رہنماؤں نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عون چودھری اورعمرسہیل ضیابٹ نے این اے 128 میں اپناووٹ کاسٹ کرلیا اور لیگی رہنماعطاتارڑ نے این اے127لاہور میں ووٹ کاسٹ کرلیا جبکہ لیگی رہنماخواجہ عمران نذیرنے این اے126میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
دوسری جانب ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ اور ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے این اے71سیالکوٹ میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ لیگی رہنما احسن اقبال نے این اے76نارووال میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔