ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 6 فروری 2025 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت ( افغان نیشنل) کے نام سے ہوئی، کمال خان کا بیٹا، ضلع سپیرا، صوبہ خوست، افغانستان کا رہائشی تھا۔
افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش کو تحویل میں لینے کے لیے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔
توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔