پاکستان کو مستقل دشمن بناکررکھنےکی پالیسی ناکام ہوچکی،ششی تھرورکا اعتراف

پاکستان کو مستقل دشمن بناکررکھنےکی پالیسی ناکام ہوچکی،ششی تھرورکا اعتراف
کیپشن: پاکستان کو مستقل دشمن بناکررکھنےکی پالیسی ناکام ہوچکی،ششی تھرورکا اعتراف

ویب ڈیسک: بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے انڈین ایکسپریس میں لکھے گئے ایک کالم میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ 

اپنے کام میں ششی تھرور نے لکھا ہے کہ بھارت میں پاکستان دشمن پالیسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں- بی جے پی کے بیانیے کو اندرونی چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان سے بات چیت شکست نہیں ہے۔ 

ششی تھرورنے اعتراف کیا ہے کہ بی جے پی کا سخت مؤقف غلط ثابت ہوا ہے۔ بی جے پی کی تصادم کی سیاست خطے کو غیر محفوظ بنا رہی ہے۔ پاکستان مخالف بیانیہ سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔ پاکستان سے مذاکرات کے بغیر امن ممکن نہیں- 

ششی تھرور نےبی جے پی کی جنگی سوچ پر سوال اٹھاتے ہوئے امن کو کمزوری سمجھنا غلط قرار دیدیا ہے۔ پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی بھارتی پالیسی خود فریبی ثابت ہوئی- 

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مستقل دشمنی کی پالیسی کے خلاف بھارت میں آوازیں بڑھتی جا رہی ہیں- بھارت کا سنجیدہ طبقہ پاکستان سے مذاکرات کا حامی ہے۔

Watch Live Public News