(ویب ڈیسک) لاہور والوں کیلئے خوشخبری ، بسنت کا وقت صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا۔
وزیر اعلی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے، جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے، جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 8, 2026
یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو…
انہوں نے کہا کہ یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔ براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔ آئیے اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں !