فیصل آباد کےتھانہ صدر تاندلیانوالہ پر حملہ اور حوالات میں 3 سگے بھائیوں کے قتل کے واقعہ کو تیسرا روز ہوگیا تاہم پولیس حملہ آوروں میں سے کسی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق آرپی او ڈاکٹر عابد خان نے ابتدائی انکوائری میں قصوروارثابت ہونے پر 8افسران و اہلکاران کو معطل کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی اعلی سطحی انکوائری کمیٹی کی تاحال رپورٹ سامنے نہیں آ سکی ۔ کمیٹی کو تھانے پر حملہ اور سیکورٹی میں غفلت کے حوالہ سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
انکوائری کمیٹی نے تاندلیانوالہ کا دورہ کر کے افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے تھے۔ ڈی آئی جی انٹیلیجنس سپیشل برانچ فیصل علی راجا انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔