انتخابی دھاندلی کیس، رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف پی ٹی آئی نے اپیل دائر کردی

انتخابی دھاندلی کیس، رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف پی ٹی آئی نے اپیل دائر کردی

(ویب ڈیسک ) انتخابی دھاندلی کیس میں   رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  نے اپیل دائر کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے   رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دینے کی استدعا  کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ   رجسٹرار آفس کے اعتراضات بلاجواز ہیں، درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں تعین عدالت کر سکتی ہے رجسٹرار نہیں۔

درخواست  میں کہا گیا ہے کہ  رجسٹرار عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتے،عوامی مفاد کے مقدمات براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی مثالیں موجود ہیں، رجسٹرار آفس نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو باضابطہ سماعت کیلئے منظور کیا جائے۔

Watch Live Public News