ویب ڈیسک: پاراچنا ر کیلئے امدادی اشیاء لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تجارتی اشیاء کی چھوٹی گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں ، مرغی ،انڈوں اور پاپڑ وغیرہ پر مشتمل 20 گاڑیاں پہنچ گئی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بگن متاثرین کیلئے لایا جانے والا امدادی سامان بھی بگن لوئر کرم پہنچا دیا گی، پی ڈی ایم اے کے جانب سے 17 گاڑیاں امدادی سامان متاثرین کو دیا جائیگا ۔
تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ بڑے ٹرک رات کو پہنچے گے ۔مرغی و انڈوں کی گاڑیاں پہنچنے پر خریداروں کا رش امنڈ آیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی گاڑیوں میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور علاقہ عمائدین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے تھے ،سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے کو روانہ کرنے کی اجازت گزشتہ شب دی گئی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ سخت سکیورٹی میں امدادی اشیاء کے قافلے کو روانہ کیا گیا۔ قافلے کی گاڑیوں میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹل پارہ چنار شاہراہ پر فرنٹیئر کور اور پولیس تعینات ہے، روڈ پر سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ بھی جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 دن انتظار کے بعد قافلے کو روانہ کیا گیا جس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔