دنیا میں سب سے زیادہ دولت مند کون ؟ فوربز نے فہرست جاری کردی

دنیا میں سب سے زیادہ دولت مند کون ؟ فوربز نے فہرست جاری کردی

(ویب ڈیسک ) معروف امریکی جریدے فوربز کی جانب سے  دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

فوربز کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ    میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق  ایکس ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے، ان کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست میں   ایلون مسک کے بعدجیف بیزوس 241 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، جیف بیزوس نے  1994 میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی تھی۔

فہرست میں تیسرا نمبر   میٹا کے بانی مارک زکربرگ کا ہے ، ان کی  دولت کا تخمینہ 217.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

امیر ترین افراد  کی فہرست میں چوتھا نمبر   لیری ایلیسن کا ہے ، جن کی دولت کا تخمینہ  209 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

Watch Live Public News