برطانیہ کے معروف صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

برطانیہ کے معروف صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: برطانیہ کے معروف صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: برطانیہ کے معروف براڈکاسٹر اور سینئر صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ برطانوی نشریاتی ادارے سے وابستہ رہے اور ’’وائس آف انڈیا‘‘ کے نام سے پہچانے جاتے تھے۔

سر مارک ٹلی کو بھارت سے متعلق خبروں کا معتبر ترین رپورٹر اور تجزیہ نگار سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے دہائیوں تک جنوبی ایشیا کے اہم سیاسی اور سماجی معاملات پر رپورٹنگ کی۔

مارک ٹلی 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے عینی شاہد تھے۔ اس موقع پر انتہا پسند عناصر کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد انہیں کئی گھنٹے ایک کمرے میں محصور رہنا پڑا۔

انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کو برطانیہ سے آزادی کے بعد بھارت کے سیکولر نظام پر پڑنے والا ’’سب سے بڑا دھچکا‘‘ قرار دیا تھا۔

اپنے طویل صحافتی کیریئر کے دوران سر مارک ٹلی نے بھارت میں قحط، فرقہ وارانہ فسادات، قتل و غارت، بھوپال گیس سانحہ اور سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے جیسے اہم اور تاریخی واقعات کی جامع رپورٹنگ کی۔

Watch Live Public News