پاکستانی اوپنر بیٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل ، ذرائع

پاکستانی اوپنر بیٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل ، ذرائع

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستانی اوپنر بیٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اوپنر بیٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل ہوگیا ہے، صائم ایوب کا چیک اپ لندن میں پاؤں اور ٹخنوں کے ماہر سرجن لکی جیاسیلن نے کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   صائم ایوب کا لندن میں کل صبح ایک اور چیک اپ شیڈولڈ ہے، صائم ایوب جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ  میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ابتدائی رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کے ٹخنے میں فریکچر ہے۔

خیال رہے کہ   پی سی بی نے قومی بیٹر کے بہترین علاج کے لئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر صائم ایوب کو 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

Watch Live Public News