پاکستان کے بیٹر عبداللہ فضل انجری کا شکار ہوگئے،پی سی بی 

پاکستان کے بیٹر عبداللہ فضل انجری کا شکار ہوگئے،پی سی بی 

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان کے بیٹر عبداللہ فضل انجری کا شکار ہوگئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انجری کی وجہ سے عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ، عبداللہ فضل کو ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کی تکلیف ہوئی۔

  پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اسکین کے بعد میڈیکل پینل نے عبداللہ فضل کو ری ہیب کو کہہ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عبداللہ فضل کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔

Watch Live Public News