ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے دو ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگئی، پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ جبکہ اٹھویں ٹیم 185 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی ۔
ایف کے ایس کی جانب سے حیدرآباد اور اوزی ڈیویلپر کی جانب سے سیالکوٹ نام چنا گیا ، پی ایس ایل کی ٹیموں کی نیلامی کے عمل میں 10 پارٹیاں شریک شریک تھی ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کے عمل کا آغاز کیا ، ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین نیلامی سے دستبردار ہو چکے تھے ۔
آٹھویں ٹیم کے لیے اے ایم نیکسٹ نے 178 کروڑ، آئی ٹو سی نے 182 کروڑ روپے بولی لگائی ، نیلامی کے بعد پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھ کر آٹھ ہوگئی۔
پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے آٹھویں ٹیم کے لیے بولی کا عمل جاری ، اے ایم نیکسٹ نے 1 ارب 76 کروڑ روپے کی بولی لگائی جبکہ آئی ٹو سی کی جانب سے ٹیم کے لیے 180 کروڑ روپے کی ولی لگائی۔
آئی ٹو سی نے ٹائم آؤٹ کے بعد 175 کروڑ کی بولی لگائی تھی اُس کے بعد ایم نیکسٹ نے 176 کروڑ کی بولی لگائی، او زی گروپ نے 178 کروڑ کی بولی لگائی۔
اے ایم نیکسٹ نے 1 ارب 76 کروڑ روپے کی بولی، او زی ڈیویلپر کی جانب سے ٹیم کی نیلامی کے لیے 181 کروڑ روپے کی بولی، آئی ٹو سی نے 182 کروڑ کی بولی لگائی بعد میں او زی ڈیویلپر نے 185 کروڑ کی بولی لگا کر سیالکوٹ کو خرید لیا۔
پی ایس ایل سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہو گا جو 3 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔