ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بجلی کا ایک جیسا ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری 

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بجلی کا ایک جیسا ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری 

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کیلئے یونیفارم ٹیرف لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیپرا میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے نئے کنزیومر اینڈ ٹیرف کی درخواست دائر کردی گئی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے موجودہ ٹیرف نوٹیفکیشن میں ترمیم کی تجویز کر دی ۔

حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی قومی سطح پر یکساں ٹیرف نافذ ہوگا، ٹیرف ریشنلائزیشن سے اضافی ریونیو نہیں بڑھے گا،یہ اقدام ملک بھر میں ایک ہی بجلی نرخ یقینی بنانے کی کوشش ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  بجلی شعبے میں مالی استحکام کیلئے سبسڈی کا بتدریج خاتمہ کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کو بھی یونیفارم ٹیرف شیڈول منظوری کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت  نے بجلی صارفین کیلئے ہدفی سبسڈی کے ساتھ یکساں نرخ کی تجویزدی ہے۔ نیپرا حکومت کی یونیفارم ٹیرف کی درخواست پر12 جنوری کو سماعت کرے گا۔ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 31 کے تحت نظرثانی شدہ ٹیرف نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ نیپرا کی منظوری کے بعد نئے بجلی نرخوں کا اطلاق 15 جنوری سے متوقع ہے۔

Watch Live Public News