گوجرہ : سابق ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ، دو فرار ہوگئے

 گوجرہ : سابق ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ، دو فرار ہوگئے

ویب ڈیسک: گوجرہ سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک، دو فرار ہوگئے، گوجرہ سی سی ڈی کا چک نمبر 307ج ب کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا۔

تین افراد نے سی سی ڈی پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے۔

ہلاک ملزم کی شناخت اظہر حسین شاہ ولد ولی محمد سکنہ تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ سے ہوئی ، ہلاک ملزم سے ناجائز پسٹل  برآمد ہوئی ۔

ملزم چوری ڈکیتی کی معتدد وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ مفرور تھا، لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔ 

Watch Live Public News