پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 8 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 8 جولائی 2021
امتحانات کے معاملہ پر ایوان میں توجہ دلائو نوٹس پر بحث، ن لیگ کے احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات نصاب مکمل کیے بغیر لیے جا رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ ڈیرہ غازی خان کے دوران عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کا معاملہ ایوان بالا تک پہنچ گیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر کی محبت مجھے بار بار کھینچ لاتی ہے۔ مظفر آباد والو آج بہت اہم موقع پر آپ سے بات کرنے آئی ہوں۔ مجھے کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کے سامنے مجھے گرفتار کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے معاملہ سماعت، غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ ٹک ٹاک ہی نہیں ہر قسم کی سوشل ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے۔ ملک مخالف، ہراسمنٹ جیسی ویڈیوز بھی فوری ہٹائی جائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔