نیوٹرلز سے لڑائی میں ملک کمزور ہو گا، عمران خان

نیوٹرلز سے لڑائی میں ملک کمزور ہو گا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں، ان سے کیوں لڑوں گا، اس لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا، حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے، کوئی ڈر نہیں ہے۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل کو کمزور کرنے کا مطلب دشمن کو مضبوط کرنا ہے، میں نے کون سی ریڈ لائن عبور کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے بغیر ملک بحران سے نہیں نکلے گا، تگڑی عوامی حکومت بنے گی تو معیشت چلے گی، ان حکمرانوں سے تو کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں، ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی تو یہ ملک کا اور نقصان کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے کیا ہے میں تو اور انتظار کرلوں گا، نقصان ملک کا ہوگا، ان چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، جو بات کرنا چاہتا ہے دروازے کھلے ہیں، کوئی لڑائی نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والوں نے11 سو ارب روپے کا این آر او لیا، نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔